سندھ پولیس اور پرو لیب ڈائگناسٹکس سینٹر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سندھ پولیس اور پرو لیب ڈائگناسٹکس سینٹر کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیئے گئے۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ و پروقار تقریب میں اے آئی جی ویلفیئر سندھ محمد طارق نوازاور پرو لیب کے ڈائریکٹر مرزا عمیر بیگ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیئے۔

اس موقع پرآئی جی سندھ مشتاق احمد مہر اور ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ پیر محمد شاہ اور ڈائریکٹر مرزا اختیار بیگ بھی موجود تھے۔

مذکورہ مفاہمتی یادداشت کا مقصد سندھ پولیس اور پرو لیب ڈائگناسٹکس سینٹر کے مابین روابط کوتقویت دیکر پولیس افسران/ جوانوں اور انکے خاندانوں کو رعائتی بنیادوں پر بہترین اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق پرو لیب ڈائگناسٹکس سینٹر کے تحت سندھ پولیس کے سینئر افسران کو پیتھالوجیکل لیب ٹیسٹنگ سہولت بشمول موبائل ایکسرے،کووڈ ٹیسٹنگ ودیگر سروسسز پر %20رعائت فراہم کی جائینگی۔

علاوہ اذیں لیب سے ٹیسٹنگ کے لیئے پولیس ملازمین کے لیئے محمکہ پولیس کا ویلڈ آئی ڈی کارڈ یا مکتوب کا ہونا بھی ضروری ہے جسے وہ مزکورہ لیب کو دکھاکر رعائتی بنیادوں پر ٹیسٹنگ سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں