سندھ میں رواں سال اب تک کانگو کے 6کیسز رپورٹ

رواں سال اب تک صوبہ سندھ میں کانگو کے 6 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کانگو کے 2 کیسز اگست اور4 کیسز ستمبرمیں سامنے آئے تھے جب کہ اس سال سندھ میں کانگو سے متاثرہ 2 افراد کا انتقال ہوا۔

محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ کانگو سے انتقال کرجانے والے دونوں افراد کا تعلق کراچی کے ضلع سینٹرل سے ہے جب کہ رپورٹ ہونے والے کیسز کی بات کی جائے تو کراچی کے ضلع ملیر، ضلع غربی، ضلع شرقی سے ایک ایک جب کہ لاڑکانہ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ سے بھی کانگو کا ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

دوسری جانب کراچی اور قمبر شہداد کوٹ کے کانگو متاثرہ 4 افراد کراچی میں زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں