سندھ میں تمام جامعات کل سے 100 فیصد حاضری کیساتھ کھولنے کا اعلان

صوبہ سندھ میں تمام جامعات اور تعلیمی بورڈز پیر سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کردیا۔

سندھ کے وزیر برائے جامعات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ صوبے میں تمام نجی اورسرکاری جامعات کل سے100 فیصد حاضری کےساتھ کھولی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ این سی او سی کے اجلاس کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ ویکسینیشن یقینی بنانے کیلئے جامعات میں محکمہ صحت والے کاؤنٹر لگائیں گے۔

خیال رہے کہ کل سے صوبے سندھ میں اسکول بھی 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھول دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں