سندھ میں آج رات سےمون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ میں مون سون ہواؤں کا سسٹم آج رات سے داخل ہورہا ہے۔

منگل کو محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرسردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مون سون ہواؤں کا سسٹم آج رات تک سندھ میں داخل ہوگا۔ سندھ میں سکھر،تھرپارکر،عمرکوٹ میں آج بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی،ٹھٹھہ اورحیدرآباد میں کل سے بارش متوقع ہے۔ بارشوں کا سلسلہ3 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔نئےمون سون اسپیل میں ہلکی اوردرمیانےدرجےکی بارش متوقع ہے۔ اس دوران گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تیئس اگست کو محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ سندھ میں 31 اگست کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بڑھتے ہوئے کراچی تک بھی آسکتا ہے تاہم یکم اور 2 ستمبر تک ہی بارش ہوسکتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں