سعودی عرب نےپاکستانی مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دیدی

سعودی سول ایوی ایشن نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ جس کت بعد 6 ممالک کے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن حکام کے مطابق فہرست میں پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، مصر، برازیل اور ویتنام کے مسافر شامل ہيں۔ نئی پالیسی کا اطلاق رواں سال یکم دسمبر 2021 سے ہوگا۔

پالیسی کا اطلاق اقامہ ہولڈرز مسافروں پر بھی ہوگا۔ سعودی عرب آنے کیلئے اب 14 دن کے قرنطینہ کی ضرورت نہیں۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ان ممالک سے آنے والے مسافروں کو سعودی عرب پہنچنے کے بعد حکومت کی جانب سے منظور شدہ رہائش گاہ میں 5 دن کے لیے قرنطینہ کرنا پڑے گا، خواہ ان کی کووِڈ-19 کی ویکسی نیشن کی حیثیت کچھ ہی ہو، انھیں لازمی قرنطین میں رہنا ہوگا۔

سعودی وزارت داخلہ کے عہدہ دار نے تمام نافذالعمل احتیاطی اور حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی سطح پروبائی امراض کی صورت حال میں پیش رفت کے مطابق تمام طریق کار اور اقدامات مملکت کے مجاز صحت حکام کی جانب سے مسلسل تشخیص اور نگرانی سے مشروط ہوں گے اور ان کی پیروی کرنا ہوگی۔

سعودی عرب نے پاکستان سمیت دوسرے ممالک سے آنے والے مسافروں کو براہ راست داخلے کی اجازت دینے کا اعلان مقامی اور عالمی سطح پر وبائی امراض کی صورت حال کی مسلسل نگرانی کے بعد کیا ہے۔

اس کے علاوہ کرونا وائرس کی وَبا سے متعلق تازہ ترین معلومات اورسعودی صحت حکام کی جانب سے پیش رفت کی مسلسل نگرانی اور مذکورہ متعلقہ ممالک میں صحت کی صورت حال کے بارے میں پیش کردہ رپورٹوں کے جائزے کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں