سعودی عرب میں کرونا کے دوران آن لائن شادیوں میں 28فی صد اضافہ

سعودی عرب میں کرونا وبا کے دوران آن لائن شادی بیاہ اور عقد نکاح کی دستاویزات کے اندراج میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اپریل 2020 سے مارچ 2021 کے دوران آن لائن شادی کے کل تعداد150171کیسز کا اندراج کیا گیا جب کہ اس کے مقابلے میں مارچ 2019 سے اپریل 2020 کے دوران 11725آن لائن شادیوں کا اندراج کیا گیا تھا۔آن لائن میرج کنٹریکٹ سروس سعودی عرب کی وزارت انصاف کی طرف سے شروع کی گئی ہے۔

اس سروس کے تحت زوجین کو عقد نکاح کے لیے عدالت میں جانے کی ضرورت نہیں۔ اس سروس کا مقصد مملکت میں غیر شادی شدہ مردو خواتین کے لیے شادی بیاہ کو آسان بنانا اور نکاح خوان کے سامنے نکاح سے قبل طبی جانچ کو یقینی بنانا ہے۔خیال رہے کہ آن لائن شادی رجسٹریشن سروس کے ذریعے شادی سے متعلق تمام ضروری دستاویزات اور معلومات یا ڈیٹا مکمل طور پرآن لائن وزارت انصاف کے میرج پیج پر موجود نکاح کے آن لائن فارم پر درج کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں آن لائن شادی کے اندراج میں مثبت تبدیلی اور آن لائن اندراج میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں