سعودی حکومت نے پاکستان کے طلبا کو اسکالر شپ دینے کا اعلان کردیا.تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے 600پاکستانی طالب علموں کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے-
ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی لیول پر مکمل اسکالرشپ دی جائے گی،پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پاکستانی طالب علم اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، طلبا کو یونیورسٹی ویب سائٹ اور آن لائن پورٹل پر درخواست دینا ہوگی، ہریونیورسٹی کا اپنا معیار اور طریقہ کار ہوگا.
سفارت خانہ نے بتایا کہ اسکالرشپ تقریبا تمام شعبوں کے لیے پیش کی جارہی ہے، اسکالرشپ مملکت کی 25یونیورسٹیوں کے لیے دی جائے گی،اس حوالے سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ 75فیصد پاکستان جبکہ 25فیصد مملکت میں مقیم طلبا اسکالر شپ کے اہل ہوں گے، دیگر تمام اصول و ضوابط کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔