سری لنکا میں ہتھنی نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق سری لنکاکے محکمے وائلڈ لائف کے ترجمان نے کہا کہ سری لنکا کے وسطی صوبے کینڈی میں ہتھنی نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔
حکام نے کہا کہ ہتھنی اور جڑواں بچے دونوں صحت مند ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پہلا بچہ منگل کی صبح 4 بجے اور دوسرا 12بجے پیدا ہوا دونوں نر بچے ہیں۔
محکمے وائلڈ لائف کے ترجمان نے کہا کہ سری لنکا کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہتھنی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہتھنی کے ننھے بچوں کو دیکھنے کے لئے دور دراز سے لوگ آتے ہیں جو سیاحوں کے لئے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔