سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا بیان

سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے وڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ نائن الیون کے بعد امریکہ نے افغانستان پر قبضہ کیا
اورالقاعدہ کو نائن الیون کا ذمہ دار قرار دیا گیا.

امریکہ نے تحقیقات کیے بغیر افغانستان میں طاقت کا استعمال کیا، مجھے چھ ماہ غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا گیا.

افغانستان میں طاقت کے زور پر جنگ مسلط کی گئی، طالبان اس وقت تدبر اور فراخ دلی سے کام لے رہے ہیں.

طالبان سے افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے رابطے کیے جانے چاہیئں.

افغانستان کے مستحکم اور مستقل سیاسی نظام کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات ہونے چاہییں.

امریکہ کا نیو ورلڈ آرڈر کا۔نظریہ خاکستر ہوچکا ہے.

امریکہ کو دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات رکھنے ہوں گے.

افغانستان کی صورتحال کے پاکستان پر اثرات ہوں گے.

طالبان کو افغانستان میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں.

مستحکم اور مضبوط افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں