سابق کپتان رمیز راجہ کو اہم ذمہ داری دیئے جانے قوی امکان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سابق کپتان رمیز راجہ کو یہ ذمہ داری دیئے جانے قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعظم آفس میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان احسانی مانی کی کارکردگی سے ناخوش ہیں ۔جس وجہ سے انہوں نے ان کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ 59 سالہ رمیز راجہ پاکستان کی جانب سے 57 ٹیسٹ اور 198 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔رمیز راجہ کو ان کے بالوں کے اسٹائل کی وجہ سے ریمبو بھی کہا جاتا ہے۔ سابق کپتان انٹرنیشنل و ڈومسٹک کرکٹ میں کمنٹری کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انہیں کرکٹ کا راجہ بھی کہا جاتا ہے۔رمیز راجہ 1992 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم بھی حصہ تھے اور انہوں نے ہی ورلڈ کپ فائنل میں تاریخی کیچ پکڑا تھا۔اس کے علاوہ سابق کپتان کو فلم سازی کا بھی شوق ہے۔ انہوں نے بھارتی فلم تور باز میں بطور کریٹیو ڈائریکٹر خدمات سرانجام دی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں