سابق قومی فاسٹ بولر ہڈیوں کی تکلیف کے باعث واکر لیکر چلنے پرمجبور، ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے ہیرو کھیلائے جانے والے سرفراز نواز کو اِن دنون علالت کے باعث چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر لندن میں مقیم پاکستان کے قومی اسٹار اور ریوس سوئنگ متعارف کرانے والے سرفراز نواز کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہے جس انہیں واکر کے ذریعے چلنے پر مجبور ہیں۔

سرفراز نواز کی عمر اس وقت 72 برس ہے، انہیں دل کی تکلیف کی باعث ایک اسٹنٹ بھی ڈالا گیا تھا جبکہ وہ ہڈیوں کے مرض میں بھی مبتلا ہیں،

سابق فاسٹ بولر 55 ٹیسٹ میچوں میں 32.75 کی اوسط سے 177وکٹیں حاصل کیں جبکہ انکی بہترین بولنگ 175 رنز کےعوض 11 وکٹیں ہیں۔

انہوں نے45 ون ڈے میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی جس میں 63 وکٹیں اپنے نام کیں

اپنا تبصرہ بھیجیں