سابق افغان صدر اشرف غنی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا ، مگر کس نے؟

ٹوئٹر پر جاری بیان میں اشرف غنی نے خود فیس بک اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کی تصدیق کی۔

اشرف غنی نے بتایا کہ ان کا آفیشنل فیس بک پیج گزشتہ روز ہیک کرلیا گیا لہٰذا پیج کو بحال کیے جانے تک اس پر شائع ہونے والا مواد درست نہیں ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اشرف غنی کے پیج پر نامعلوم ہیکرز کی جانب سے پیغام درج کیا گیا جس میں عالمی برادری سے افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا.

واضح رہےکہ 15 اگست کو کابل پر کنٹرول کے بعد اس وقت کے افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے تھے جب کہ ان پر ملک سے ڈالرز کی کھیپ ساتھ لے جانے کا الزام عائد کیا گیا جس کی اشرف غنی نے تردید کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں