زلفی بخاری کی جگہ وزیراعظم نے نیا معاون خصوصی مقرر کردیا

وزیراعظم عمران خان نےسید طارق محمود الحسن کو اپنا معاون خصوصی مقرر کیا ہے۔وہ معاون خصوصی وزیراعظم برائے اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے طارق محمود الحسن وائس چئیرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

سید طارق محمود الحسن انٹرنیشنل ریلشنز پر دو کتابوں کے مصنف ہیں، سید طارق محمود الحسن نے نارتھمپٹن یونیورسٹی (برطانیہ) ​​سے بزنس کی ڈگری کے ساتھ قانون میں ایل ایل ایم کیا ہوا ہے۔

اس سے قبل زلفی بخاری اوورسیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے معاون خصوصی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں