زباب رانا کے والد کا کورونا سے انتقال

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زباب رانا کے والد عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

اس ضمن میں اداکار فیضان خواجہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا۔

فیضان خواجہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’میری دوست زباب رانا کے والد کا کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا ہے۔‘

اداکار نے کہا کہ ’اس وقت، میری دوست انتہائی تکلیف میں ہے، آپ دُعا کریں کہ اللّہ تعالیٰ زباب کو صبر اور ہمت دے۔‘
اُنہوں نے اپنے پیغام میں زباب رانا کے والد کی مغفرت کے لیے بھی دُعا کی۔

دوسری جانب زباب رانا کی ٹیم کی جانب سے بھی اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

زباب رانا کی ٹیم نے اداکارہ کی اسٹوری میں لکھا کہ ’براہِ کرم! زباب رانا کے مرحوم والد کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھیں۔‘

اداکارہ کے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر صارفین اور شوبز ستاروں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں