ریما خان کا بالی ووڈ گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

پاکستانی اداکارہ ریما خان اپنی ویڈیوز سے اپنے مداحوں کو حیران کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتیں، خوبصورت اداکارہ نے متعدد پراجیکٹس میں کام کیا ہے اور متعدد فلموں میں ہیروئن کے طور پر کام کیا۔

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشرقی لباس میں ہیل پہنے بھارتی گانے ’ان دنوں‘ پر سلو موشن ویڈیو میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماضی کی فلم اسٹار ریما خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے زندگی کو افسانہ قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’زندگی ایک افسانہ ہے لیکن اگر آپ اسے محسوس کرنا چاہتے ہیں تو آپ کی آنکھوں کا کھلا ہونا ضروری ہے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں