رکشے میں لڑکی کو ہراساں کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی، فیاض الحسن چوہان

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رکشے میں لڑکی کو ہراساں اور نازیبا حرکت کرنے والے نوجوان کی شناخت ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ملزم ٹریس ہوگیا ہے،گرفتاری کنفرم نہیں کرسکتا ، ملزمان کو گرفتار کریں گے ، عدالتیں بھی اپنا کام کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس نوجوان کو ایک مثال بنایا جائیگا ، ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ، خواتین قابل عزت ہیں پورا تحفظ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں