رحمان ملک کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

کورونا میں مبتلا پی پی رہنما رحمان ملک کی حالت بگڑ گئی۔ جس کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ اورسینیٹر رحمان ملک کومصنوعی تنفس سے سانس دی جارہی ہے ، ان کے پھیپھڑے کورونا وائرس سے شدید متاثر ہیں۔

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قیادت نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی جلد صحت یابی کیلیے دعا کی اپیل کی ہے۔

سابق وزیراعظم اور پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ سینیٹر رحمان ملک کو جلد از جلد صحت کاملہ عطا فرمائے ۔

پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہاکہ رحمان ملک کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنے کی خبروں پر انتہائی تشویش ہے،پیپلز پارٹی کے تمام کارکن ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں