دہشتگرد ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ دہشتگرد ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت علاج کے تمام اخراجات اٹھائے گی ، ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ، دہشت گردوں کو پاکستان میں امن پسند نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ، شہدا کےلواحقین کو 10 لاکھ اورزخمیوں کو2 لاکھ دیے جائیں گے ، مواچھ گوٹھ واقعے میں13 لوگ شہید ہوگئے تھے ، واقعے میں خواتین سمیت 7 لوگ زخمی ہوئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ انسان کی زندگی انمول ہے ، معاوضہ دینےکامقصد متاثرہ خاندان کی مالی مدد کرنا ہے ، واقعے میں ملوث مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں