دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دو میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی تھی۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے میڈیا کے نمائندوں سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کی خامیاں دور کریں گے اور میچ جیتیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں