دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز 150 رنز پر ڈھیر، پاکستان کو 152 رنز کی برتری

دو میچوں پر مشتمل سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز محمد عباس اور شاہین شاہ کی شاندار بولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز 150 پر ڈھیر ہو گئی۔

جمیکا میں کھیلے جا رہے بارش سے متاثرہ میچ میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 152 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ نے چھ، محمد عباس نے تین جب کہ فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے دوسرے روز کا کھیل بارش اور گیلے گراؤنڈ کی وجہ سے شروع ہی نہ ہو سکا جب کہ تیسرے روز کا آغاز بھی تاخیر سے ہوا۔

پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز پر اننگز کا آغاز کیا تو جلد ہی فہیم اشرف، محمد رضوان اور نعمان علی وکٹیں گنوا بیٹھے۔

اس موقع پر فواد عالم نے شاندار سنچری بنائی جس کی بدولت پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 302 رنز بنا سکی۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی تھی۔
خیال رہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے یاسر شاہ کی جگہ نعمان علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے میڈیا کے نمائندوں سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے ٹیسٹ میچ کی خامیاں دور کریں گے اور میچ جیتیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں