ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی تعاون کی ضرورت نہیں۔
دوحا مذاکرات سے قبل طالبان نے واضح کیا ہے کہ جہادی گروپ دولتِ اسلامیہ کو کنٹرول کرنے کا معاملہ وہ خود حل کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا۔ طالبان خود داعش کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
طالبان کے اعلیٰ حکام اور امریکا کے نمائندوں کے قطر کے دارالحکومت دوحا میں مذاکرات جاری ہیں۔ دونوں فریقوں کے عہدیداروں نے کہا کہ زیر بحث مسائل میں شدت پسند گروہوں کو لگام ڈالنا اور غیر ملکی اور افغان شہریوں کو ملک سے نکالنا شامل ہے ۔