خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے حملے تاحال جاری، مزید 45 کیسز رپورٹ

دیگر صوبوں کی طرح صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی ڈینگی وائرس کے حملے تاحال جاری ہیں،مزید 45 کیسز رپورٹ ہوئے ،ڈینگی ،متاثرہ مریضوں کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کرگئی ۔

جمعہ کو محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پشاورمیں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 45 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبہ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10ہزار 268 ہوگئی ہے،اسکے علاوہ پشاور کے مختلف اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے48 مریض زیرعلاج ہیں۔

واضح رہے کہ صوبے بھر میں اب تک ڈینگی سے 10 اموات ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں