کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر محکمہ پولیس کو کارروائی کے اختیارات دینے کا معاملہ, خرم شیر زمان کا اظہار تشویش

کراچی: پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے سندھ حکومت کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر محکمہ پولیس کوکارروائی کے اختیارات دینے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلی سندھ عادت سے مجبور ہیں ایک بار پھر اپنی زبان سے پھر گئے، مودی اور مراد علی شاہ کے لاک ڈاؤن میں کوئی فرق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو بااختیار کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، پولیس شہر میں تاجروں کو پریشان کررہی ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود رشوت کے عوض من پسند علاقے کھلے ہوئے ہیں، رشوت کا دھندا انتظامیہ کی ملی بھگت سے جاری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کی چاندی کیلئے ایس او پیز کے اختیارات پولیس کو دیئے، سندھ حکومت کے ہر فعل سے دونمبری کی بو آتی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے تاجروں کی دشمن بنی ہوئی ہے، شہر کا ہر طبقہ سندھ حکومت کی پالیسیوں سے پریشان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں