امریکی موبائل کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کو خبردار کیا ہے کہ ہیوی موٹر بائیکس کی تھرتھراہٹ (Vibrations) کی وجہ سے موبائل کے کیمرے کا نظام خراب ہوسکتا ہے۔
میک رومرز نامی ویب سائٹ جو آئی فون سے متعلق خبریں فراہم کرتی ہے اس کے مطابق ہیوی بائیکس کے انجن کی تھرتھراہٹ فون کے آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن یا کلوز لوپ آٹو فوکس سسٹم کو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔
یہ سسٹم اچھی تصاویر لینے میں مدد کرتےہیں مگر ہیوی بائیکس کے انجن شدید ہائی ایمپلیٹیوڈ وائبریشن پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے کیمرے کے سسٹم خراب ہوسکتے ہیں۔
امریکی موبائل کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کو خبر دار کیا ہے کہ وہ اپنا موبائل ہیوی موٹر بائیکس منسلک نہ کریں ۔
اس سے قبل سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے کہا تھا کہ ان کے موبائل فونز موٹرسائیکل سے منسلک ہونے کے بعد خراب ہوگئے ہیں اور ایپل کمپنی کا کہنا تھا کہ آئی فون کے کئی ماڈل اس نقصان کا شکار ہیں۔
واضح رہے کہ اکژ افراد ہیوی بائیکس پر گوگل میپ کو استعمال کرنے کیلئے اپنے آئی فونز ہیوی بائیکس سے منسلک کرتے ہیں ۔