حکومت سند ھ کا کورونا سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس اور دیگر حکام کو کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیسز درج کرنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آئی جی پولیس، ڈویژنل کمشنرز اور ایس ایس پیز کو ہنگامی مراسلہ لکھا گیا ہے۔محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلے کے ذریعے اعلی پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیسز درج کیئے جائیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے حکم دیا ہے کہ مارکیٹ اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کی ویکسین کے سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کی جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ کا اپنے مراسلے میں یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کارڈز نہ رکھنے والوں پر جرمانے بھی کیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں