حکومت آزادکشمیر نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیر نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کر دیا جبکہ ایک روزہ سوگ کے دوران ریاستی پرچم سرنگوں رہے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت آزادکشمیر نے قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قومی خدمات کے اعتراف میں سوگ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے ایمٹی پروگرام کے بانی تھے جو آج صبح داعی اجل کو لبیک کہہ گئے تھے۔
یاد رہے ڈاکٹر عبد القدیر خان وہ مایہ ناز سائنس دان ہیں جنہوں نے آٹھ سال کے انتہائی قلیل عرصہ میں انتھک محنت و لگن کی ساتھ ایٹمی پلانٹ نصب کرکے دنیا کے نامور نوبل انعام یافتہ سائنس دانوں کو حیرت زدہ کردیا تھا ۔