حکومتِ پنجاب کا تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز پر فیصلہ

حکومت نے محکمہ صحت کی تعلیمی ادارے دوبارہ بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کورونا کے  کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دے دی گئی ۔درخواست محکمہ صحت نے تجویز ایپکس کمیٹی کو بھجوا ئی گئی۔
محکمہ صحت نے پنجاب میں تعلیمی اداروں کی بندش پر نظرِ ثانی کی درخواست کی۔ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر بچوں کے لیے خطرہ ہے۔حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کے لیے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کرنے یا کھولنے سے متعلق فیصلہ صوبے خود کریں لہذا محکمہ صحت نے پنجاب حکومت کو بڑھتے ہوئے کورونا کیسز سےمتعلق آگاہ کر دیا ہے .

لاہور سمیت ملتان ، میانوالی اور دیگر شہروں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔لہذا حکومت پنجاب تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرے کیونکہ بھارتی وائرس بہت خطر ناک ہے اور اس کا پھیلاؤ بھی تیزی سے ہو رہا ہے ۔ تاہم پنجاب حکومت نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے پر اتفاق کی ہے۔حکومت نے محکمہ صحت کی تعلیمی ادارے پھر سے بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے جب کہ این سی او سی سے مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں