حوثیوں کا امارات پر میزائل حملہ ناکام، عرب اتحاد کی کارروائی میں 80 باغی ہلاک

متحدہ عرب امارات نے یمن کےحوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔

اماراتی وزارت دفاع کے مطابق فضا میں تباہ کیے جانے والے میزائل کا ملبہ غیرآباد علاقےمیں گرا اور خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب عرب فوجی اتحاد کی جانب سے 24 گھنٹوں میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 25 ٹارگٹڈ حملے کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کی 11 فوجی گاڑیاں اور 80 سے زیادہ باغیوں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں