حلیم عادل شیخ کی میرپورماتھیلو کورٹ میں میڈیا سے گفتگو

گھوٹکی کی عدالت میں ناکردہ گناہ کی پیشیاں بھگت رہا ہوں،سندھ کے عام آدمی کی بات میں کرتا ہوں،سندھ میں امن امان تباہ، روڈیں تباہ، سی پیک پر حملہ ہوجاتا ہے،پولیس والوں کو شہید کرکے اے پی سی پر ڈانس کیے جاتے ہیں،یہ لوگ 13 سال سے سندھ کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں.
جامشورو میں سی آئی اے انچارج کی گاڑی سے چرس ملی،اسلحے کی سپلائی میں پولیس کی اعلیٰ قیادت شامل ہے.
کل سندھ حکومت وزیراعظم کے فیصلے پر بوکھلاہٹ کا شکار نظر آئی،
کچے میں لوگ بیچارے ہیں انہیں استعمال کیا جارہا ہے،اصل ڈاکو پکے میں ہیں
سوشل میڈیا پر اینٹی ایئر گرافٹ اسلحہ لہرایا جاتا ہے،
سندھ کی عوام کو منشیات فروشی سے نجات دلائیں گے،
وزیراعظم پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں،
سندھ حکومت نے بوکھلاہٹ میں ریلو کٹے تبدیل کردیے،بلاول صاحب سندھ کا کپتان تبدیل کرنا ہوگا،
اب پی پی کی یہ آخری باری ہے،وزیراعلیٰ کو ہر ضلعے کا مشیر چاہیے،اب یہ ہر تعلقے اور یوسی پر ایڈوائزر لگائیں گے،پی پی کی گیم اب ختم ہوچکی ہے.
پرسوں علی گوہر خان مہر صاحب کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی،سندھ میں بڑی شخصیات شامل ہورہی ہیں.
تحریک انصاف اپنے نشان سے الیکشن لڑے گی،
سندھ اسمبلی میں پی پی کی دو آگے والی سیٹیں مرعات یافتہ ہیں،پیچھے بیٹھے تو انہیں گالیہ دے رہے ہوتے ہیں،
سندھ میں صرف چار ڈویزن ہمارے اب رہ گئے ہیں،
مرتضیٰ وہاب وراثت کی پیداوار ہیں،
فوزیہ وہاب صاحبہ ایک اچھی اور بڑی لیڈر تھی،
مرتضیٰ وہاب کو چرو زبانی کی وجہ سے ایڈمنسٹریٹر بنادیاگیا،ان کی شکل پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ،مرتضیٰ وہاب کی تعیناتی سندھ کے خلاف سازش ہے، 1100 ارب کے پیکیج کے وقت طئے ہوا تھا کوئی اچھا اور ایماندار ایڈمنسٹریٹر لگایا جائے گا، یہ کراچی کو مزید تباہ کرنے کی سازش ہے.
پی پی نے لاک ڈاؤن لگاکر راشن کی جگہ بھاشن دے رہی ہے،
وفاق نے نوجوانوں کو موقع دیا.
کے پی میں ہیلتھ کارڈ مل رہا ہے
سندھ میں بھٹو زندہ ہے،
کل ایک کولہی تھر کی اسپتال میں بچے کی لاش لیکر بیٹھا تھا
ایمبولینس پر پابندی ہے،
وزراء کے لیے 4 کروڑ کی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں،
سہیل انور سیال کو غریب ہاریوں کی دہائی لگی ہے،
سندھ کی خدمت ہونے جارہی ہے،
کوئی گورنر راج نہیں لگ رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں