حریم شاہ بڑی مشکل کا شکار ہو گئیں، ایف آئی اے نے کارروائی شروع کر دی

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کیخلاف منی لانڈرنگ اور ملک سے پاؤنڈز باہر منتقلی کے الزام میں انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی کارروائی کی خبر نشر ہوتے ہی حریم شاہ نے برطانیہ رقم لے جانے کے اپنے دعوے سے فوری انکار کردیا ہے اور مکر گئی۔

اس حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ میں نے رقم اسمگل نہیں کی، بس وڈیو بنائی ہے۔

یاد رہے کہ -ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستان سے بھاری رقم لیکر برطانیہ گئی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ حریم نے بتایا تھا کہ انہہیں زیادہ رقم لیکر آنے پر کسی نے روکا بھی نہیں ہے۔،

حریم شاہ نے ایک حالیہ ویڈیو میں غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی ملک سے باہر منتقل کرنے کا اعتراف کیا ہے، وہ قطر ایئرویز کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ پاونڈز لے کر گئی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے لاکھوں برطانوی پاؤنڈز کے بنڈل دکھائے جن کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان سے لائی ہیں۔

انہوں نے ایئرپورٹ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا جہاں کسی کو کوئی پرواہ نہیں تھی۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی پیسے کی کوئی حیثیت نہیں، ملک سے باہر پیسے لاتے وقت خیال رکھیں قانونی ادارے پکڑلیتے ہیں۔

تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیسے ملک سے باہر لاتے ہوئے مجھے کسی نے کچھ نہیں کہا اور نہ کہہ سکتے ہیں ،پاکستان میں جو قانون ہے وہ غریب کو زیادہ پکڑتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی عامر فاروقی نے انکوائری کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن رابعہ قریشی کریں گی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی سرحدوں پر کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ذمہ دار کسٹمز اہلکار سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے جو کہ 10 جنوری کو امریکہ روانہ ہوئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں