جنگل تیغانی کی ساتھی سمیت ہلاکت کا مقدمہ درج

سندھ میں کچے کے علاقے میں بدنام زمانہ ڈاکو جنگل تیغانی کی ساتھی کے ہمراہ ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایس پی شکارپور کے مطابق دونوں ہلاک ڈاکوؤں کے سرکی قیمت 50، 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس مقابلے کے دوران بکتربند گاڑی پر قبضہ کر کے سندھ پولیس کو چیلنج کرنے والا بدنام زمانہ ڈاکو جنگل تیغانی ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا تھا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شکارپور تنویر تنیو کے مطابق ان کی پولیس پارٹی نے جمعہ کو رات خفیہ اطلاع پر شکارپور کے کچے کے علاقے میں ایک کارروائی کی تھی۔

اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس نے بھی جدید ہتھیاروں سے جوابی فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا، مقابلے میں جنگل خان عرف جنگل تیغانی ساتھی سمیت مارا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں