جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس جنرل روڈزانی مپھوانیا (Gen Rudzani Maphwanya) کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ترجمان پاک بحریہ

معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.

بعدازاں معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کرایا گیا.

جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس نے سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات کی.

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ وارانہ امور اور خطے کی میری ٹاٸم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.

امیر البحر نے علاقاٸی امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی.

معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔.

جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورس کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں