جرمنی کے مغربی صوبے رائن لینڈ پلاٹینیٹ کی وادی آر میں تقریبا ڈیڑھ ماہ قبل آنے والے سیلاب کے بعد چانسلر میرکل نے وہاں جاری بحالی کی سرگرمیوں اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دوسری مرتبہ دورہ کیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق چانسلر میرکل نے علاقے کے متاثرین کو یقین دلایا کہ حکومت ان کی مدد جاری رکھے گی۔ اس دوران متاثرہ صوبے کی خاتون وزیر اعلی مالو ڈرائر بھی چانسلر میرکل کے ہمراہ تھیں۔
ڈرائر نے کہا کہ سیلابی تباہ کاریوں کے باوجود امدادی سرگرمیوں میں نمایاں پیش رفت دیکھی جا سکتی ہے۔ جولائی کے وسط میں مغربی جرمنی میں آنے والے سیلابوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر ایک سو اسی افراد ہلاک ہوئے تھے، جس میں سے ایک سو تینتیس وادی آر کے رہائشی تھے۔