تیسرا ٹی 20، ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

گیانا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے تیسرے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین جاری چارٹی ٹوئنٹی میچز پر مبنی سیریز کا تیسرا میچ آج گیانا میں کھیلا جا رہا ہے۔پاکستانی ٹیم نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اور ان کی جگہ ٹیم میں حارث روف کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، ایون لوئس کی جگہ آندرے رسل کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کو4میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں