تاجر کے اغوا میں ملوث دو پولیس اہلکاروں سمیت 5ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے ٹیپو سلطان سے تاجر کے اغوا میں ملوث دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق تاجرکو ڈیفنس سے اغوا کیا گیا، رہائی کےعوض 20 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا تھا۔

اغواکاروں کی کار کو ٹیپو سلطان کے علاقےمیں اسنیپ چیکنگ کے دوران روکا تو تلاشی کے دوران مغوی تاجر کو بازیاب کرالیا گیا۔

گرفتار اغواکاروں میں 2 پولیس اہلکار ذیشان اور ارباز بھی شامل ہیں جوکہ ایسٹ ہیڈ کوارٹر اور سی آئی اے سینٹر صدر میں تعینات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں