بینک کے عملے کی اپنے ہی بینک کے ساتھ جعلسازی، اصلی زیورات کی جگہ نقلی زیورات رکھ دیئے

بینک کے عملے نے اپنے ہی بینک کے ساتھ جعلسازی کرتے ہوئے لاکرز میں رکھے سونے کے اصلی زیورات کی جگہ نقلی زیورات رکھ دئیے۔
تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں واقع ایک نجی بینک کے منیجر نے دیگر ملازمین کے ہمراہ کروڑوں روپے مالیت کے زیورات کی جگہ لاکر میں پیتل کے نقلی زیورات رکھ دیئے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مینیجر سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق جوہر موڑ کے قریب واقع نجی بینک کے 28 کلائنٹس نے،قرض کے بدلے،55 کروڑ روپے مالیت کے زیورات ضمانت جمع کرائےتھے جنھیں بینک کے عملے نے تبدیل کر کے پیتل کے زیورات رکھ دئیے۔اس جعلسازی کا انکشاف ہیڈ آفس سے آنے والی آڈٹ ٹیم کے معائنے پر ہوا۔مبلغ55 کروڑ روپے قرضی کے عوض شہریوں کے زیورات سیل بیگز میں لاکر زمیں رکھے گئے تھے لیکن معائنے کے دوران 50 بیگز میں اصل کے بجائے سونے کا پانی چڑھے پیتل کے زیورات پائے گئے۔
پولیس کے مطابق ،اب تک 233 میں سے 150 لاکرز کا معائنہ کیا جا چکا ہے جن میں موجود زیورات نقلی ثابت ہوئے ہیں۔

جنرل مینیجر ہیڈ آفس کی تحریری شکایت پرشارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے بینک کی ایک خاتون افسر سمیت 5 افرادکو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ دیگر ملازمین سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں