بیرون ملک لگنے والی ویکسین کی رجسٹریشن اب پاکستان میں‌کی جا سکتی ہے

حکومت پاکستان نے اوورسیزپاکستانیوں کیلئے ملک میں کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن کی سہولت متعارف کروادی۔

متحدہ عرب امارات میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب بیرون ملک میں لگنے والی ویکسین کی رجسٹریشن پاکستان میں کرائی جاسکے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اوورسیزپاکستانیوں کیلئے پاکستان میں کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن کی سہولت متعارف کروادی ہے۔

سفارتخانے کے مطابق نادرا ویب سائٹ پر تفصیلات دےکرپاکستانی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لیا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں