بڑی صنعتوں کی پیداوار کا شعبہ 16 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا، عبدالرزاق داؤد

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار کا شعبہ 16 سال کی بلند ترین سطح پر آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ مالی سال کے پہلے ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 14.85 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹیکسٹائل، خوراک، مشروبات اور پیٹرولیم کی صنعتوں ادویات، کیمیکل اور معدنیات کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رزاق داوَد نے کہا ہے کہ آٹو موبیلز، فرٹیلائزرز، لوہا اور اسٹیل مصنوعات کی صنعتوں کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے، یہ حکومت کی صنعت نواز پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں