پاکستان کے معروف گلوکار ابرار الحق بچی کی روٹی بناتے ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔
ٹوئٹر پر ابرار الحق نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک 5 سے 6 سال کی چھوٹی سی بچی کو روٹی بناتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
Right age for the training 😊 pic.twitter.com/7qVs3bc02H
— Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) November 25, 2021
شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ ابرار نے لکھا کہ ’ٹریننگ کے لیے صحیح عمر..‘
اس ٹوئٹ کے بعد گلوکار تنقید کی زد میں آگئے اور ثمرینہ نامی ایک صارف نے لکھا کہ’ اپنے بیٹے کو بھی سکھائیے گا‘.
اپنے بیٹے کو بھی سکھائیے گا
— Samrina Hashmi (@samrinahashmi) November 27, 2021
احمد پاشا نامی صارف نے ابرار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اس عمر کے بچوں کو اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے ناکہ روٹی بنانے کی۔
WTF. In this age, children need confidence not training to do rotis
— Ahmed Pasha (@GeniusPasha) November 25, 2021
شہریار نامی صارف ابرار کی سوشل میڈیا ویڈیوز میں ان کی اہلیہ اور بیٹی کی موجودگی کو پوسٹ وائرل کرنے کا طریقہ قرار دیا۔
دوسری جانب متعدد سوشل میڈیا صارفین ابرار کی حمایت میں بھی سامنے آگئے۔
کچھ صارفین نے ابرار کی حمایت کرتے ہوئے بچی کی ٹریننگ کو صنف سے بالاتر قرراردیا۔ْ
💯 agree with you sir, this is the right age for learn basic things of life.
— ᴜ. (@Ukhattak01) November 26, 2021