بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل گرل کو جیل بھیج دیا گیا

بلیک میلنگ اور بھتہ مانگنے کے الزام میں گرفتار ماڈل گرل و اداکارہ افرا خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے ماڈل افرا خان کو گرفتار کیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق ماڈل افرا خان ایک بزنس مین سے ایک کروڑ روپے بھتا مانگ رہی تھیں اور وہ اب تک بزنس مین سے 3 لاکھ روپے ہتھیا چکی تھیں۔

پولیس نے مقدمہ در ج کرنے کے بعد ملزمہ کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جنہوں نے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں