لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کیس کے دونوں گرفتار ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
کیس کی سماعت لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کی۔
دورانِ سماعت پولیس نے بلال یاسین حملہ کیس کے دونوں ملزمان ماجد حسین اور محمد قاصد اکرم کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت لاہور میں پیش کیا۔
پولیس کی جانب سے ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے گزشتہ روز دونوں ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
دونوں ملزمان پر 30 دسمبر 2021ء کو ایم پی اے بلال یاسین پر قاتلانہ حملہ کرنے کا الزام ہے۔