لاہور میں قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والی پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین نے خود پر حملہ کرنے والے ملزم کا نام بتا دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلال یاسین نےبتایا کہ ان پر حملہ میاں وکی نامی شخص نے کرایا ہے ، اللہ نے نئی زندگی دی ہے ، اپنی صحت سے متعلق مطمئن ہوں تاہم فریکچر کے باعث ٹانگ میں درد ہے ۔
واضح رہے کہ 31 دسمبر کو موہنی روڈ پر ایم پی اے بلال یاسین کی گاڑی پر موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے تھے ، انہیں میو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا ۔