محکمہ تعلیم سندھ کا اہم فیصلہ، 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکولز کھولنے کا اعلان

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 23 اگست سے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

جن اسکولوں میں ٹیچرز کو ویکسین کا عمل مکمل ہوگیا ہے ان اسکولز کو کھولنے کی اجازت ہوگی۔ بچے بھی پچاس فیصد حاضری کے ساتھ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اسکول جاسکتے ہیں ۔

سندھ کے تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلباء کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی ویکسینیشن لازمی قرار

والدین پابند ہونگے کہ اپنا ویکسینیشن کارڈ تعلیمی اداروں میں لازمی جمع کرائے.

کالجز اور جامعات کے طلباء اور والدین اپنا ویکسینیشن کارڈ لازمی جمع کرانے کے پابند ہونگے, سندھ حکومت کا فیصلہ

محکمہ تعلیم سندھ کا این سی او سی کو خط لکھنے کا فیصلہ کہ 16 سال تک کے بچوں کی ویکسینیشن کی جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں