رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ اوپنر اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اگلے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے.

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور چیئر مین مزید کام نہیں‌کرسکتے اور کرکٹ بورڈ کے اگلے چئیر مین کا نام وزیر اعظم ہاؤس سے سب کو معلوم ہوجائے گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے رمیز راجہ کو فون کر کے ان کی بطور چئیرمین تعیناتی کے حوالے سے اگاہ کر دیا گیا ہے.

خیال رہے کہ کچھ دنوں‌ سے میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ موجودہ چئیرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کے عہدے میں‌توسیع نہیں کی جائے گی اور اگلے چئیرمین رمیز راجہ ہوں‌ گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں