برطانیہ کا سابق وزیراعظم نواز شریف کے ویزا مدت میں توسیع سے انکار

لندن: برطانوی حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ویزا کی مدت میں توسیع سے انکار کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برطانوی حکومت کو اپنے ویزا کی مدت میں توسیع کی درخواست دی تھی تاہم برطانوی وزارت داخلہ نے ان کی اس درخواست کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ پاسپورٹ کی مدت ختم ہونے کے بعد ویزا کیسے بڑھایا جاسکتا ہے۔

ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم کے پاس برطانیہ چھوڑنے کیلئے صرف چند روز باقی رہ گئے ہیں۔ برطانوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نوازشریف فیصلے کے خلاف امیگریشن ٹربیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔

اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‏برطانیہ نے نوازشریف کے ویزا میں توسیع سے معذرت کرلی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں دائر اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیرموثر رہے گا۔‏اپیل پرفیصلہ ہونے تک نوازشریف برطانیہ میں قانونی طورپر مقیم رہ سکتے ہیں۔ ‏نوازشریف کے وکلا نے برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں