برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث ادویات کی ترسیل متاثر ہونے لگی ۔
غیرملکی خبررساں ادارے مطابق برطانیہ میںٹرک ڈرائیوروں کی کمی سے پہلے صرف پیٹرول کی قلت پیدا ہوئی تھی لیکن اب ادویات کی ترسیل بھی متاثر ہونے لگی ۔
ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے میڈیکل اسٹورز کو ادویات کی ترسیل متاثر ہونا شروع ہو گئی ۔ برطانوی کیمیسٹ ایسوسی ایشن کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کی وجہ سے اندرونی ہول سیل ڈپو کی سپلائی سے لے کر فارمیسی تک پوری سپلائی چین متاثر ہوئی ۔
برطانیہ میں ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کے باعث پیٹرول اسٹیشنز پر ایندھن کی ترسیل کا عمل بری طرح متاثر ہے جس نے ملک میں بحرانی کیفیت پیدا کردی ۔