برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی جانب سے بلین ٹری منصوبہ پر عمران خان کی تعریف

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری منصوبے کی گونج سنائی دی ، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن تعریفوں کے پل باندھتے نظر آئے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ ماحول کی بہتری کیلئے تمام ممالک کو وزیر اعظم عمران خان کی پیروی کرنی چاہئے ۔دنیا پاکستان کے ٹین بلین ٹری منصوبے کو قدر کی نگاہ سےدیکھتی ہے ، سب کو عالمی درجہ حرارت میں 1.5 درجے کمی کیلئے مشترکہ کاوشیں کرنا ہوں گی ، سال 2040 تک صنعتی یونٹس اور گاڑیوں کو ماحول دوست انرجی پر شفٹ کرنا ہوگا۔

بورس جانسن نے وزیر اعظم پاکستان کے ٹین بلین منصوبے سے متاثرہو کر اپنے ملک میں بھی درخت لگانے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں