’بجلی مہنگی ہوگئی، سبسڈیز میں کٹوتی ہوگئی پھر بھی گردشی قرض دگنا ہوگیا‘

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت بڑھ گئی، سبسڈیز میں کٹوتی بھی ہوگئی پھر بھی گردشی قرض دگنے سے زیادہ ہو کرڈھائی کھرب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوری اور نااہلی اور کیا ہوتی ہے اس حوالے سے ‎وزارت توانائی کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ اور چشم کشا ہے۔

علاوہ ازیں رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے گردشی قرضہ بڑھنے کی وجہ حکومت کی 3 سال کی مسلسل بے انتظامی اور نااہلی کو قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ تباہی سرکار نے گردشی قرضہ ایک اعشاریہ ایک سے دو اعشاریہ تین ٹریلین تک پہنچادیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں