بجلی ایک روپے 47پیسے مہنگی ہونے کا امکان

سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا کو بجلی ایک ماہ کے لیے 1 روپے 47 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔

بجلی مہنگی جولائی کی فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں ہونے کا امکان ہے۔

نیپرا کو موصول ہونے والی درخواست کے مطابق جولائی میں مجموعی طور پر 15 ارب 21 کروڑ یونٹس بجلی پیدا ہوئی۔ جولائی میں پیشگی فیول کی لاگت 5روپے 27پیسے فی یونٹ تھی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 74 پیسے فی یونٹ تھی۔

نیپرا یکم ستمبر کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا جس میں بجلی مہنگی کرنے یا کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں