کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان شہروں میں کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، میرپور، مظفر آباد، گلگت اور سکردو شامل ہیں۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا کہ ان شہروں میں ویکسی نیشن لیول ہائی ہونے کی وجہ سے پابندیاں نرم کی جارہی ہیں۔ یکم اکتوبر سے مکمل طور پر ویکسین نہ لگوانے والے بالغوں پر متعدد پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کورونا سے نجات کا واحد حل ہے۔ یکم اکتوبر سے جو پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی۔ بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کرکیا جاتا ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد سمیت آٹھ شہروں میں سینیما کھولنے کی اجازت دے دی گئ ہے، امید ہے لاہور اور کراچی کی انتظامیہ ویکسینیشن ڈرائیو کو بڑھائیں گے تاکہ اگلے دس دنوں میں ان شہروں کے سینیما بھی کھل سکیں، ،،۔۔ pic.twitter.com/DprwrYgdLz
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 29, 2021
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد سمیت آٹھ شہروں میں سینیما کھولنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ امید ہے لاہور اور کراچی کی انتظامیہ ویکسینیشن ڈرائیو کو بڑھائیں گے تاکہ اگلے دس دنوں میں ان شہروں کے سینیما بھی کھل سکیں۔
جن شہروں میں پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں وہاں یکم اکتوبر سے انڈور اجتماعات میں 300 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ ان 8 شہروں میں یکم اکتوبر سے آوٹ ڈور اجتماعات میں 1000 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔
یکم اکتوبر سے8شہروں میں مزارات مکمل طور پر کھولے جارہے ہیں۔ 8شہروں میں پورے ہفتہ شادیوں کی اجازت ہوگی۔